تیز رفتار ٹرالے کی یونیورسٹی جانیوالی سکوٹی پر سوار طالبات کو ٹکر ،ایک لڑکی جاں بحق ،دوسری زخمی

ہفتہ 21 جون 2025 19:56

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)قومی شاہراہ جی ٹی روڈ 11ون ایل کے قریب تیز رفتار ٹرالے کی یونیورسٹی جانے والی سکوٹی پر سوار طالبات کو ٹکر ایک لڑکی موقع پر جاں بحق دوسری شدید زخمی ہو گئی ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ 11 ون ایل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں سکوٹی پر سوار دو طالبات ٹرالر کی ٹکر سے حادثے کا شکار ہو گئی سکوٹی پر سوار نبیلہ شوکت نامی طالبہ موقع پر ہی جاں۔

(جاری ہے)

بحق ہو گئی جبکہ اسکی ساتھی طالبہ روبینہ شدید زخمی ہو گئی جس کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے ابتداء تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی تیز رفتاری لاپرواء کے باعث پیش آیا۔