الخدمت سندھ ریجن مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس -جائزہ ومنصوبہ بندی کی گئی

ہفتہ 21 جون 2025 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)الخدمت فانڈیشن سندھ ریجن کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس صدرالخدمت فانڈیشن سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری کی زیرصدارت کراچی میں واقع سندھ ریجن آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدورانجینئرعمرفاروق،سیدمحمد یونس ،جنرل سیکرٹری محمد شاہداوراسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری، سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مینجمنٹ کمیٹی کے ہونیوالیاجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سندھ بھر میں جاری فلاحی منصوبوں، خاص طورپر صحت، صاف پانی کی فراہمی اور یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدتبسم جعفری کاکہناتھاکہ الخدمت فانڈیشن گزشتہ تین دہائیوں سے بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

الحمدللہ ہم نے ہزاروں خاندانوں کو رمضان المبارک میں سفیدپوش خاندانوں کو راشن اور عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کا گوشت فراہم کیا۔الخدمت کے رضاکاراپنی عیدکی خوشیاں قربان کرکے رب کی رضاکیلئے خدمت انسانیت میں مصروف رہتے ہیں۔الخدمت فانڈیشن مستحق اور غریب خاندانوں کو الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ان کے گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ان کامزیدکہناتھاکہ ہمارے شعبہ کفالت یتامی اورواش پروگرام سمیت تمام شعبہ جات موثر انداز میں کام کررہے ہیں۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے پروجیکٹس کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔