
کراچی میں دوران ڈکیتی قتل کی وارداتیں نصف ہوگئیں، وزیرداخلہ سندھ
ہفتہ 21 جون 2025 22:33
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل فون چھینے کی وارداتوں میں کمی ہے، موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں بھی کمی آئی ہے، 28 ایسے کیسز ہوئے جس میں 28 ڈاکو مارے گئے، اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں کے باعث چوریوں میں کمی ہوئی، 234 اسکریپ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوںنے کہا کہ شکایات ہیں کہ اسکولوں میں منشیات چل رہی ہے، کسی اسکول کی بدنامی نہیں چاہتے انتظامیہ پولیس سے تعاون کرے، منشیات بہت بڑا عذاب ہوگیا ہے، منشیات کے عادی پلوں کے نیچے بیٹھے ہوتے ہیں بھیک مانگتے ہیں، گرفتار 70 فیصداسٹریٹ کرمنلز منشیات کے عادی ہیں۔کچھ پولیس افسران ملوث ہیں کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس اچھے افسران ہیں جنہیں لگا رہے ہیں۔ سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی ٹاسک فورس بنائی ہے۔ پورے صوبے میں کراچی منشیات کے حوالے سے اہم ٹارگٹ رہا ہے۔ضیا لنجار نے بتایا کہ صرف کراچی میں 8 ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، یہ گرفتاریاں ناکافی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑنا ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہمارے اوپر تنقید بھی ہوئی اپوزیشن نے بھی اہم کردار ادا کیا اب پالیسی بنا رہے ہیں، ٹریفک کیلیے ایکٹ لا رہے ہیں ای چالان متعارف کروایا جا رہا ہے، ٹریفک کے کافی چیلنجز ہیں سیف سٹی سے فائدہ لیں گے، سگنل سسٹم بہتر کر رہے ہیں ٹریفک قوانین کی نشانیاں لا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی فیز ون ائیرپورٹ کو ریڈور اور ریڈ زون ایریا ہے، سیف سٹی کیلیے شہر میں 1300 کیمرے انسٹال ہو چکے ہیںمزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.