Live Updates

بلوچستان حکومت کا2025-26 کابجٹ متوازن اور عوام دوست ہے۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی کا اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال

ہفتہ 21 جون 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کا2025.26 کابجٹ متوازن اور عوام دوست ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ میں تمام سیکٹر کو اہمیت دی گئی ہے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن کو اولیت دی گئی ہے ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام علاقے میں سبزی منڈیاں بنائی جارہی ہے،اوع میٹ پروسسنگ پلانٹ لگائے جائینگے۔انھوں نے کہا کہ آبنوشی کی نئی اسیکمیات بنائیں گے، گوادر میں پینے کے پانی کے منصوبے اس سال مکمل کئے جائیں گے ،ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں علاقائی اور حلقے کی بنیادوں پر اسیکمات نہیں رکھی گئی ہیں بلکہ میگا منصوبے شامل کئے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات