ًعالیہ حمزہ،انتظار پنجوتھہ اور نازیہ اشرف کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کی توثیق کا تحریری حکم جاری

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

ٖلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ،انتظار پنجوتھہ اور نازیہ اشرف کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کی توثیق کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلک جمع کروانیکا حکم دیدیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق درخواست گزاران کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا، ملزمان سے کوئی چیز برآمد ہونے کا امکان نہیں، اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق اجتماع، اظہارِ خیال اور تقریر کا حق آئین کے تحت تحفظ یافتہ ہے،اگر کوئی پٴْرامن طریقے سے یہ حق استعمال کرتا ہے تو اسے فوجداری کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا،انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 6 کے مطابق پٴْرامن مظاہرہ اس ایکٹ کے تحت نہیں آئے گا،لہٰذا انہیں جیل بھیجنا کوئی مفید مقصد پورا نہیں کرے گا۔