خاتون کی کردار کشی ،جعلی خبریں چلانے والا ملزم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

ملزم کے دو ساتھی مفرور ہیں ، گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ترجمان این سی سی آئی اے

ہفتہ 21 جون 2025 21:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سکھر نے کردار کشی اورمن گھڑت خبریں پھیلانے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق سکھر ریجن نے خوشی نامی مدعیہ کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ نے سوشل میڈیا پر کردار کشی اور جعلی خبروں کے ذریعے بدنامی کی شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ راجہ پرویز، نیک محمد اور دیدار علی اس عمل میں ملوث تھیانکوائری کے دوران متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن تینوں افراد پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالتی حکم پر سرچ اینڈ سیژر وارنٹ حاصل کیا گیا جس کے تحت ملزم نیک محمد کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے باقی دونوں کے ملوث ہونے کی بھی تصدیق کی۔ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر نمبر 12/2025 بجرم دفعہ 20، 24، 26A پیکا 2016 معہ دفعہ 109 تعزیرات پاکستان درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔