بٹگرام،بٹل ٹل کے قریب سوزوکی پک اپ اور کوسٹر میں تصادم، 3 افراد جان بحق، 8 زخمی

اتوار 22 جون 2025 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ایبٹ آباد۔ 22 جون (اے پی پی):بٹگرام میں بٹل ٹل کے قریب سوزوکی پک اپ اور کوسٹر میں تصادم سے 3 افراد جان بحق اور 8 زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 بٹگرام کے مطابق بٹل ٹنل چنار کوٹ کے قریب کوسٹر اور سوزوکی پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم ہوا،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔