حملے سے پہلے جوہری تنصیبات خالی کرالی تھیں، ایران

اتوار 22 جون 2025 12:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کردی، میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران پر دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام نے کہا کہ ایران نے حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں، نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔حملوں پر ردعمل میں اصفحان کے نائب گورنر اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ جارح اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اصفحان اور کاشان میں ایئرڈیفنس نظام فعال ہوگیا تھا۔