امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

دونوں رہنماوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر بات چیت ہوئی،وائٹ ہائوس

اتوار 22 جون 2025 12:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس نے اس رابطے کی تصدیق کردی ، دونوں رہنماوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر بات چیت ہوئی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔