Live Updates

مندرہ پولیس نے چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا

اتوار 22 جون 2025 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) مندرہ پولیس نے چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے مساجد، مدرسوں، گھروں اور دکانوں سے چوری و نقب زنی کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کے قبضے سے 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی الیکٹرانکس و گھریلو سامان برآمد ہوا ہے جس میں ایل ای ڈیز، یو پی ایس، بیڑیاں، سلائی مشینیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چوری شدہ 90 ہزار روپے نقدی اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ زیر حراست گینگ کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :