کوہاٹ، تحصیل گمبٹ کے علاقہ گاؤں قمر کلے کے مقام پر دریا سندھ میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری

اتوار 22 جون 2025 14:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ گاؤں قمر کلے کے مقام پر دریا سندھ میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کوہاٹ اور پشاور کے غوطہ خوروں کی جانب سے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کوہاٹ اور پشاور کی مشترکہ ماہر غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے دن ایک نوجوان قمر کلے کے علاقے میں دریا سندھ میں ڈوب گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :