ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

اتوار 22 جون 2025 15:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر)محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صیہب اشرف کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ، صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی اور ہسپتال کے دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایم ایس کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی دستیابی، مشینری کی فعالیت اور ڈاکٹرز و عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھ ا صیہب اشرف نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کو مزید مو ثر بنانے کی ہدایت دی۔دونوں افسران نے واضح کیا کہ عوامی فلاحی اداروں کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں اچانک دورے معمول کا حصہ ہیں تاکہ انتظامی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :