Live Updates

ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی لٹکا دیا گیا

ملزم کوحساس معلومات موساد کو فراہم کرنی کے الزام میں پھانسی دی گئی

اتوار 22 جون 2025 16:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص مجید مسائبی کو سزائے موت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس رپورٹ کے مطابق، مجید مسائبی کو حساس معلومات موساد کو فراہم کرنی کے الزام میں سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد آج صبح پھانسی دی گئی۔عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مجید مسائبی کے خلاف مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، اور اس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی، تخریب کاری اور ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں جیسے الزامات تھے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات