گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان

اتوار 22 جون 2025 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) پنجاب پولیس پبلک سروس ڈیلیوری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 489 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 40 ہزار 593 سے زائد چالان اور 02 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 600 گاڑیوں کے چالان اور 91 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :