جوا سٹہ کھیلنے میں ملوث 8 جواری گرفتار،تاش،دائوپر لگی رقم برآمد

اتوار 22 جون 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پرکچھی پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے جوا سٹہ کھیلنے میں ملوث 8مبینہ جواریوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے سٹہ کی پرچیاں،تاش،دائوپر لگی رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارجواریوں میں فرید ولد حنیف،تنویر ولد ابراہیم،ظفر ولد گل محمد،مرتضی ولد گلزار احمد،محبوب ولد کریم بخش،انیس ولد عبدالحمید،بشیر ولد نذیراورعرض محمد ولد سیفل شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :