صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کاسپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 22 جون 2025 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور سینیٹر بلال مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :