26 نومبر کے احتجاج اور رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے معاملے پرکیس کی سماعت آج پیر کوہوگی

اتوار 22 جون 2025 18:35

d اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے 26 نومبر احتجاج پر رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے معاملے پرکیس کی سماعت آج پیر کوہوگی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کیس پر سماعت کریں گے سابقہ سماعتملزم اور وکلائ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی، کیس کی سماعت پر استغاثہ کے گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے، پراسیکوشن نے ملزم ہاشم عباسی کی حد تک چالان جمع کروا رکھا ہے۔ملزم ہاشم عباسی سمیت بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور و دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔