-گوادر، جیوانی اور پشکان کے مکینوں کے لیے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی

اتوار 22 جون 2025 21:05

ض*گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء) جیوانی اور پشکان کے مکینوں کے لیے پانی کی فراہمی گزشتہ شب مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ اس اہم پیش رفت کا سہرا ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ گوادر ڈویژن اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، جنہوں نے گوادر ایئرپورٹ اسٹیشن سے مرجانی کے پرانے، غیر فعال پمپنگ اسٹیشن کو از سرِ نو فعال کر کے یہ ممکن بنایا۔

مرجانی اسٹیشن، جو ایک عرصے سے ترک شدہ حالت میں پڑا تھا، کو مکمل طور پر بحال کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے نہ صرف نئی مشینری نصب کی گئی بلکہ بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا۔ منصوبے میں نئے ٹربائن موٹر، جدید جنریٹر، ٹرانسفارمر اور والوز کی تنصیب شامل تھی، جو ٹیم کی بھرپور محنت اور تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

الحمدللہ، اب پائپ لائن کے ذریعے پانی کی مستحکم اور وافر فراہمی شروع ہو چکی ہے، جو جیوانی اور پشکان کے رہائشیوں کے دیرینہ مسئلے کا پائیدار حل ثابت ہوگی۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) کی ٹیم نے مسلسل چار دن تک دن رات کام کر کے اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین اور دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے عزم کی بھی واضح مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :