علی امین گنڈاپوکا پولیس شہداء کے ورثا کو 50ہزار فی کس دینے کا اعلان

شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع ، سرکاری اداروں میں شہید کے ورثا کا کھڑے ہوکر استقبال لازم ہوگا،تقریب سے خطاب

پیر 4 اگست 2025 17:57

علی امین گنڈاپوکا پولیس شہداء کے ورثا کو 50ہزار فی کس دینے کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہداء کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلیٰ سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں،ہم نہیں چاہتے کہ شہداء کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے۔

علی امین گنڈاپورنے کہاکہ کے پی پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہداء کی فیملی کیلئے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں۔