یوم آزادی ،مریم نواز شریف14اگست کو حضوری بات میں منعقدہ مرکزی تقریب میں قومی پرچم لہرائیں گی

پیر 4 اگست 2025 17:45

یوم آزادی ،مریم نواز شریف14اگست کو حضوری بات میں منعقدہ مرکزی تقریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق ہر ضلع میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیوںکا آغاز ہو گیا،مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی جہاں وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں’’معرکہ حق پارک ‘‘کی نقاب بھی کشائی کریں گی ،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔