ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ،8لاکھ سے زائد شہری مستفید

پیر 4 اگست 2025 17:45

ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ،8لاکھ سے زائد شہری مستفید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی موثر حکمت عملی کے تحت جولائی کے مہینے میں جون کی نسبت لائسنسنگ کی سہولیات میں 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 8 لاکھ 14ہزارشہریوں نیلائسنس کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ گزشتہ ماہ 2لاکھ 68ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،2لاکھ 64ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،2لاکھ71ہزار سے زائد پاکستانیوں نے لرننگ ، ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔6100سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ۔