ایرانی پارلیمان نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی

پیر 23 جون 2025 04:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد پارلیمان نے آبنائے ہرمز بند کردینے کی منظوری دے دی، حتمی فیصلہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پارلیمان کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن میجر جنرل کوثری نے کہا کہ پارلیمنٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کردیا جائے تاہم میجر جنرل کوثری نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کردینے کا حتمی فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کرے گی۔