فردو ری ایکٹر پر حملے سے قبل کے سیٹلائٹ مناظر، ٹرکوں کی غیر معمولی نقل و حرکت

پیر 23 جون 2025 04:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)امریکا کے جی بی یو 57 بنکر بسٹر بموں کے حملوں کا نشانہ بننے والی ایران کی سب سے بڑی جوہری تنصیب فردو کی حملے سے قبل کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، جن میں ٹرکوں کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الجزیرہ کے مطابق 19 اور 20 جون کو لی گئی اعلیٰ معیار کی سیٹلائٹ تصاویر میں فردو میں واقع زیر زمین ایندھن افزودگی کی تنصیب کے داخلی راستے کے قریب غیر معمولی سرگرمی دیکھی گئی، جس میں ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی نقل و حرکت نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔