ایران میں دیگر اہداف بھی ہیں، فوجی کارروائی جاری رکھیں گے، اسرائیلی فوج

پیر 23 جون 2025 04:05

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے ایران میں دیگر اہداف بھی ہیں اور وہ فوجی کارروائی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرن نے ایک براہِ راست نشر ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے دیگر مقاصد بھی ہیں اور ہم ان کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ امریکا کے اس بمباری حملے کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے، جو ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیب فوردو پر کیا گیا، ’ابھی یہ کہنا بہت جلدی ہوگا کہ آیا افزودہ یورینیم کے ذخائر تباہ ہو چکے ہیں یا نہیں۔