ایران پر امریکی حملوں کے بعد سعودی عرب میں ہائی الرٹ، بحرین اور کویت کے ہنگامی اقدامات

پیر 23 جون 2025 04:05

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے ممکنہ طور پر پورے خطے میں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ بحرین اور کویٹ نے بھی ہنگامی اقدامات کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد سعودی عرب نے اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے، اس حوالے سے دو باخبر ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور حالات پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے تاہم، سعودی حکومت کے میڈیا رابطہ دفتر نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔