یمن کے حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملوں کا اعلان

پیر 23 جون 2025 04:05

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)یمن کی حوثی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے اس اعلان کی حمایت کرتی ہے جس میں ایک روز قبل یہ کہا گیا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے کیے تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی حوثی حکومت نے بیان میں کہا کہ ہم یمن کی جانب سے مسلح افواج کے اس اعلان کی توثیق کرتے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔