سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر اور اطالوی وزیراعظم کا رابطہ،خطے میں کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال

پیر 23 جون 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی اور فرانس کے صدر امانویل میخکواں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد نے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافے سے بچنے اورسفارتی ذرائع سے تمام تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت پر مملکت کے موقف کا اعادہ کیا۔