ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ

ایرانی حکومت ایران کو عظیم نہیں بنا سکتی تو ریجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیی امریکی صدر

پیر 23 جون 2025 12:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت ایران کو عظیم نہیں بناسکتی تو ریجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیی رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی B-2 پائلٹ میزوری میں بحفاظت لینڈ کرگئے، ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی ہے۔