ختم نبوتؐ قانون کی حفاظت ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے‘ محمد سلیم قادری

پیر 23 جون 2025 12:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان سنی تحریک لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری، محمد سلیم قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ قانون کی حفاظت ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے،پارلیمنٹ میں قادیانیوں کے حق میں تقریر کرنے والا آئین پاکستان کا باغی ہے، اس کا محاسبہ کیا جانا چاہیے،قادیانیوں کو چاہیے کہ وہ خود کو غیر مسلم تسلیم کریں تاکہ انہیں پاکستان میں اقلیتوں کے برابر حقوق مل سکیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قادیانیوں کے متعلق موجود قوانین کو چھیڑنے یا انہیں غیر موثر کرنے کی اجازت کسی بھی صورت میں نہیں دی جائے گی۔ قادیانیوں نے ابھی تک اپنی حیثیت کو آئین پاکستان کے مطابق تسلیم نہیں کیا۔ قادیانیوں کو سب سے پہلے اپنا مذہب واضح کرنا ہوگا یہ بتانا ضروری ہے کہ ان کا مذہب کیا ہے ان کی عبادت کا طریقہ کیا ہے اور ان کی مذہبی عبادت گاہ کا نقشہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد سلیم قادری نے کہا کہ سینیٹ جیسے اہم فورم پر اس قسم کا بیان ملکی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے اگر حکومت نے قادیانیوں کو خوش کرنے کے لیے اسلامی دفعات میں تبدیلی کی کوشش کی تو ملک میں ہونے والے فسادات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ لہٰذا حکومت کو عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی دفعات میں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ سے گریز کرنا چاہیے۔