قومی اسمبلی اجلاس ، بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران بار بار مداخلت پرسپیکر کی طرف سے اقبال آفریدی کی سرزنش

پیر 23 جون 2025 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اقبال آفریدی بار بار مداخلت کرتے رہے جبکہ اپوزیشن کے دیگر ارکان بھی ان کا ساتھ دیتے رہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران بار بار مداخلت کرنے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے اقبال آفریدی کو کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے معاملے پر ان کی وزیر خزانہ سے ملاقات کروائی،انہیں یہاں بات کرنے کا موقع دیا لیکن وہ پھر اسی روش پر گامزن ہیں اور ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالتے ہیں ان کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔