گیپکو سمبڑیال كی بجلی چوری کے خلاف کارروائی، مقدمہ درج

پیر 23 جون 2025 16:17

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے ایک صارفہ کے خلاف مقدمہ درج کردا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گیپکو سمبڑیال کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی او عرفان علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر سکنہ بھوپالوالہ میں صارفہ نسرین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :