سی سی ڈی کاہنہ اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

پیر 23 جون 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) سی سی ڈی کاہنہ اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی کاہنہ نے قتل ، کارسرکار مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات میں ملوث خطرناک اشتہاری آصف گرفتار کیا تھا، سی سی ڈی کاہنہ کے پاس ملزم آصف جسمانی ریمانڈ پر تھا،سی سی ڈی کاہنہ ملزم آصف کو ریکوری کے لیے تھانہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں ریکوری کے لیے لے کر جا رہے تھے ، ملزم آصف کے ساتھیوں نے آصف کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،ملزم آصف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔تھانہ کاہنہ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی۔