لاہور،تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 55سالہ خاتون جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

پیر 23 جون 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ہنجر وال کے علاقے میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 55سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ہنجر وال کے علاقے میں موٹروے کے قریب ایک نامعلوم خاتون سڑک عبور کر رہی تھی ، تیز رفتار مزدا ٹرک نے سڑک عبور کرتی خاتون کو کچل دیا جس کے باعث خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کی شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاکی تلاش شروع کر دی۔