Live Updates

لاہور میں ناجائز تعلقات کے شبے میں خاتون نے شوہر اور بھتیجی کی جان لے لی

دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 23 جون 2025 16:39

لاہور میں ناجائز تعلقات کے شبے میں خاتون نے شوہر اور بھتیجی کی جان لے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ناجائز تعلقات کے شبے میں خاتون نے شوہر اور بھتیجی کی جان لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں خاتون نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے شوہر اور 16 سالہ بھتیجی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون زینب کو اپنے شوہر اور بھتیجی کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات کا شک ہوا جس پر خاتون نے شوہر شوکت کو میکے بلا کراس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور اس کے ساتھ ہی ناصرف اپنے 50 سالہ شوہر بلکہ بھتیجی کو بھی قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے دیگر افراد کی جانب سے اس دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ملزمہ زینب کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جب کہ مقتولین کی لاشوں کو تحویل میں لیے جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا، تاہم پولیس کو شک ہے کہ گھر کے دیگر افراد بھی نے بھی اس واردات میں خاتون کی معاونت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ لاہور میں ہی ناجائز تعلقات کے شبے میں فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ایک شہری کو قتل کر دیا گیا، مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا جہاں ضیاء الرحمان کو چاند مصطفیٰ نامی ملزم نے قتل کیا کیوں کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، اس شبے کی بنیاد پر ملزم نے ضیاء الرحمان کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔                                   
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات