بھارت سے پہلے فنڈنگ لیتے تھے اس لیے آج چیخ رہے ہیں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن پر تنقید

پیر 23 جون 2025 17:12

بھارت سے پہلے فنڈنگ لیتے تھے اس لیے آج چیخ رہے ہیں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اراکین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھارت سے پہلے بھی فنڈنگ لیتے تھے اس لیے آج چیخ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی صورت میں بھارت کو عبرت ناک شکست سے خبردار کیا۔

دورانِ اجلاس بھارت کے خلاف بات کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی و شور شرابا کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے اظہارِ برہمی پر بلاول بھٹو نے کہا کہ جنابِ اسپیکر آپ انہیں نظر انداز کریں عوام بھی انہیں نظر انداز کر چکے ہیں۔