رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے‘احمد خان بھچر

صفحات پر بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندا چھاپا گیا ،احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے ‘ قائد حزب اختلاف

پیر 23 جون 2025 18:11

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے‘احمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،54 صفحات پر بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندا چھاپا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے،محکمہ صحت میں ڈینگی ڈیپارٹمنٹ میں 1.5 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے،سب دعا کریں،انصاف کا بول بالا ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی۔