میر عطاء اللہ مینگل کی بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں ،صوبائی وزیر منصوبہ بندی

پیر 23 جون 2025 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ میر عطاء اللہ مینگل کی بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے بے گناہ شہریوں کی قتل و غارت گری میں ملوث فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی سرکوبی کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

میرظہور احمد بلیدی نے خضدار میں سابق وزیر اعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کے فرزند میر عطا الرحمن مینگل کی بہیمانہ قتل کی پر زوز الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم اور بے گناہ شہریوں کی قتل و غارت گری میں ملوث فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی سرکوبی کریں گے اور انہیں قرار واقعی سزا دیں گے۔ اللہ تعالی شہید عطا الرحمن مینگل کی مغفرت کرے اور ان کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے زخمی بیٹے کو جلد صحتیاب کرے۔ آمین