صاف پانی کی فراہمی، پنجاب کا 3 ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ

فلٹریشن پلانٹس اسکولز و مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی، رقم حکومت ادا کریگی، محکمہ ہائوسنگ پنجاب

پیر 23 جون 2025 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔محکمہ ہاسنگ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس اسکولز و مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کریگی، تین مدارس اور 3اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے چیک دیدیئے گئے ہیں۔

سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ صاف پانی اتھارٹی ٹیکنیکل معاونت اور مانیٹرنگ کریگی، تمام فلٹریشن پلانٹس پر سولر پینلز لگائے جائیں گے، اس پراجیکٹ ماڈل میں چوکیدار اور بجلی کا خرچہ نہیں ہوگا، اسکولز و مدارس انتظامیہ خود اس کی دیکھ بھال کریں گی۔