Live Updates

عالمی برادری جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پھیلنے سے روکے، چین

پیر 23 جون 2025 20:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چین نے عالمی برادری سے موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکٴْن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خلیجی خطہ اور اس سے ملحقہ پانیوں کا شمار دنیا کے اہم تجارتی راستوں میں ہوتا ہے۔گو جیاکٴْن نے کہا کہ چین فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتِ حال کو بار بار بگڑنے سے روکیں، جنگ کے پھیلاؤ سے سختی سے اجتناب کریں، اور سیاسی حل کے راستے پر واپس آئیں۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے، تنازع کے خاتمے، اور علاقائی عدم استحکام کو عالمی اقتصادی ترقی پر مزید اثرانداز ہونے سے روکنے کے لیے زیادہ سنجیدہ کوششیں کرے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات