راولپنڈی میں ہسپتال سے واپس آنیوالی نرس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

پیر 23 جون 2025 20:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)راولپنڈی میں ہسپتال سے واپسی پر نرس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گلزار قائد جہلم روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون کو قتل کیا گیا، جس کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹی ہسپتال میں نرس تھی، اسپتال سے واپسی پر قتل کیا گیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

متعلقہ عنوان :