پرویز خٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 23 جون 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جے یو آئی کے صوبائی رہنماء لیاقت خٹک ،احد خٹک مولانا امجد خان اور مولانا عبید الرحمان بھی موجود تھے ۔پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی ۔