Live Updates

ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری

امریکہ کی ترجیح اب بھی ایک ایسا سفارتی راستہ ہے جس سے کشیدگی کو کم کیا جا سکے،عہدیدار

منگل 24 جون 2025 11:52

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)دو امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں امریکی افواج کے خلاف جلد جوابی کارروائی کر سکتا ہے اگرچہ واشنگٹن اب بھی اس بات کی کوشش میں مصروف ہے کہ تہران کو کسی حملے سے باز رکھتے ہوئے معاملے کو سفارتی انداز میں حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ ایران کی طرف سے ممکنہ انتقامی حملہ ایک یا دو روز میں متوقع ہے۔دونوں حکام نے واضح کیا کہ امریکہ کی ترجیح اب بھی ایک ایسا سفارتی راستہ ہے جس سے کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات