Live Updates

گلگت بلتستان محکمہ ہیلتھ کے ٹھیکیداروں کے بدولت غریب عوام کیلئے علاج ایک خواب بن گیا

MRIمشین چلاس آر ایچ کیو اور سکردو آر ایچ کیو کیلئے ٹھیکیداروں نے ملکر کر سائنٹیفک کرپشن کے ذریعے 80کروڑ تک عوامی بجٹ کا ٹیکہ لگایا

منگل 24 جون 2025 11:52

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)گلگت بلتستان محکمہ ہیلتھ کے ٹھیکیداروں کے بدولت غریب عوام کیلئے علاج ایک خواب بن گیا-کئی میگا پراجیکٹس تاحال ٹھیکداروں کی وجہ سے التوا کے شکار ہیں اور جو سامان محکمہ ہیلتھ کے لئے ٹھیکیداروں نے مہیا کیا ہے ان کی انسپکشن کی اشد ضرورت ہی-اسی طرح حال ہی میں ڈیڑھ ارب کی MRI مشین چلاس آر ایچ کیو اور سکردو آر ایچ کیو کے لئے ٹھیکیداروں نے ملکر کر سائنٹیفک کرپشن کے زریعے 80 کروڑ تک عوامی بجٹ کا ٹیکہ لگایا لیکن نہ ہی محکمہ ہیلتھ نے اس حوالے سے کوئی انکوائری کی اور نہ ہی نیب، ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن کے اداروں نے تحقیقات کی-جو مشین اسی مالی سال میں ہی 30 سے 35 کروڑمیں صوبہ میں خریدی گئی وہی مشین اور اسی مالی سال میں گلگت بلتستان کے لئے ایم آر کے دو عدد مشینوں کو ڈیڑھ ارب تک کیسے پہنچایا گیا -
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات