حجرہ شاہ مقیم ،محرم الحرام کے سلسلے میں جماعت اہل سنت کااہم اجلاس

شہر کی مذہبی تنظیموں کے قائدین کی شرکت،پرامن ماحول کے فروغ کا اعادہ

منگل 24 جون 2025 14:47

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)حجرہ شاہ مقیم محرم الحرام کو امن کا گہوارہ بنا کر حکومت پنجاب کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کے لیے مرکزی دفتر جماعت اہل سنت جامعہ فیض محمدیہ فخریہ میں علاقہ کی مذہبی تنظیموں جماعت اہل سنت، علماء کونسل و دیگر کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت مقصود الحسن علوی منعقد ہوا جس میں قائدین مولانا وجیہ اللہ فخری، الحاج غوری ایوب علی فریدی، حاجی محمد سلیم، حاجی محمد یعقوب، مقصود عالم جوئیہ، علامہ فخر الدین قادری، مولانا محمد یوسف تونسوی، حاجی شوکت علی نوری، میاں زاہد حسن، پروفیسر بلال احمد، پروفیسر نذیر احمد مجاہد و دیگر نے محرم الحرام کو عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن فضا میں منانے کے لیے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ علماء کونسل کے ممبران نے کہا کہ ہر جمعہ کے اجتماع میں احترام محرم اور بھائی چارہ کی فضا قائم رکھنے کی تلقین کی جائے گی،اجلاس میں حسب سابق روایات کے تحت ہر فرقہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی کیونکہ امن و امان کا قیام، باہمی اتحاد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔