سرگودھا،مکان کی چھت پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور جاںبحق

منگل 24 جون 2025 14:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)مکان کی چھت پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور جاںبحق اور ساتھی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعش ورثا کے سپرد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے علاقہ فروکہ کے محلہ ذوالقرنین پارک میں مکان کی چھت پر کام کرتے ہوئے 11 کے وی تاروں کی زد میں آ کر ایک مزدور جاں بحق ساتھی جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعش ورثا کے سپرد کر دی گئی۔