کوئٹہ ، مسافر بس میں آتشزدگی سے 5افراد جاں بحق، 7 زخمی

منگل 24 جون 2025 14:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) کوئٹہ میں مسافر بس میں آتشزدگی سے 5افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ایک مسافر بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آتشزدگی کی وجوہات بارے تحقیقات جا ری ہیں۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔