
وزارت تجارت کی کاروباری سرگرمیوں، صنعتی شعبہ کی ترقی اور برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کےاقدامات
منگل 24 جون 2025 14:49
(جاری ہے)
مزید برآں حقوق دانش کے ادارہ کے مختلف منصوبوں میں خواتین اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی ، پیداوار میں اضافے اور برآمدات میں ان کی شراکت داری کو بڑھانے کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں ۔
مختلف ممالک سے تجارتی رابطوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے وفاقی وزیر تجارت نے مختلف قومی و بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے علاوہ فرانس ، بیلا روس، ڈنمارک اور یورپی یونین کے سفیروں سمیت یو این او پی ایس کی کنٹری ڈائریکٹر، یوایس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔واضح رہے کہ وزارت تجارت روایتی منڈیوں کی بجائے غیرروایتی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنارہی ہے تاکہ خطے کے ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اقتصادی رابطوں اور قومی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کے فروغ کےلئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے آسان قرضوں تک رسائی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔وزارت تجارت بیرون ملک منعقدہ مختلف تجارتی نمائشوں میں پاکستانی برآمد کنندگان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں کاروباری و صنعت کار برادری کےلئے ویزہ کی سہولیات میں آسانی اورنمائش میں شرکت کے اخراجات میں حکومت کی معاونت وغیرہ بھی شامل ہیں۔گوادر پورٹ کے اندرون ملک اور خطے میں کردار کو وسعت دینے اور ٹی ڈی اے پی کی کارکردگی میں اضافہ کےلئے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ اسی طرح مقامی پیپر انڈسٹری کی ترقی اور ڈمپنگ کے مسائل کے خاتمہ کے حوالے سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ۔\395مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی،فارمی مہنگے
-
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی، سرکاری نرخ 432 روپے مقرر
-
سمیع واحد کوکا کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے نئے جنرل منیجر مقرر
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
-
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار بہت اہم ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال پر شاندار آغاز، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو کمی
-
ہونڈا اٹلس نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 25 فیصد کمی
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.