بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعے پرافسوس کا اظہار ، شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا

منگل 24 جون 2025 14:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بیان میں کہا ہے کہ افسوسناک حادثے پر شدید دکھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام زخمیوں کے علاج معالجے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے جبکہ مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔