محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا معاملہ، لیسکو چیف نے فوکل پرسنز تعینات کردیے،تر جمان

منگل 24 جون 2025 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد رمضان بٹ کی ہدایت پرچیف انجینئر آپریشنزندیم ملک نے محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں امام بارگاہوں اورجلوسوں کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لیے فیلڈافسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں جبکہ اس سلسلے میں فوکل پرسنزبھی نامزد کردیئے گئے ہیں۔

منگل کو لیسکو ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسٹی اور اسسٹنٹ کمشنرراوی، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کے لیے ایکسیئن داتا دربار راشد سومرو، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹان کے لیے ایکسیئن شاہ پور ثنا محمد، اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹان اور اسسٹنٹ کمشنرنشتر کے لیے ایکسیئن کینٹ اشفاق حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور اسسٹنٹ کمشنرواہگہ کے لیے ایکسیئن میکلوڈ روڈ شاہ زیب بھٹو، اسسٹنٹ کمشنرکینٹ اور اسسٹنٹ کمشنرصد ر کے لیے ایکسیئن کینٹ اشفاق حسین شاہ فوکل پرسن ہوں گے۔

(جاری ہے)

قصور، چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن کے لیے ایکسیئن قصور سٹی معراج خالد فوکل پرسن ہوں گے۔ شیخوپورہ، مریدکے، صفدر آباداور شرقپور کے لیے ڈی ڈی ٹی آپریشنز فیصل آفریدی اور ایس ڈی او سرکل ٹریننگ زاہد کمال فوکل پرسن نامزد ہ کیے گئے ہیں ۔ ننکانہ، شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل کے لیے ڈی ڈی ٹی آپریشن لیاقت حسین کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے۔