ٹریفک پولیس کی خطرناک سفر میں ملوث ٹرانسپورٹرزکے خلاف کارروائیاں جاری

رواں ماہ 13ہزار600سے زائدٹرانسپورٹرز کو98لاکھ16ہزارسے زائد کے جرمانے

منگل 24 جون 2025 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ٹریفک پولیس کی صوبہ بھرمیں خطرناک سفر میں ملوث ٹرانسپورٹرزکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور رواں ماہ 13ہزار600سے زائدٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق رواں ماہ چھتوں پرسواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹرکو98لاکھ16ہزارسے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

چھتوں پرسواریاں بٹھانے پر6ہزار700سے زائدگاڑیوں کوبندکیاگیا ، شہریوں کی زندگی کوخطرے یں ڈالنے والی666 ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کااندراج کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی مرزا فا ران بیگ نے کہا کہ پیسوں کے لالچ میں سواریوں کی زندگیوں کوخطرے میں نہیں ڈالنے دیں گے ۔خطرناک سفرکی حوصلہ شکنی کیلئے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے، شہریوں کی زندگی کومحفوظ بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرزٹریفک پولیس کاساتھ دیں،شہریوں کی جان ومال کاتحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :